دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ: ایک بار پھر انٹرن شپ اورفنی تربیتی کورسز کا آغاز

دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ: ایک بار پھر انٹرن شپ اورفنی تربیتی کورسز کا آغاز

                                اگست 2022, 12

واپڈا، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے زیر اہتمام ایک بار پھر انٹرن شپ اور فنی تربیتی کورسز کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پروگرام کے   تحت پہلے مرحلے میں پراجیکٹ ایریا کے 12 سول انجینیئرز،جیولوجسٹ اور سرویئرزکو کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے ساتھ انٹرن شپ کا مواقع فراہم کیے جارہا ہے۔ اس کے علاوہ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے تحت  مختلف اداروں کے ساتھ فنی تربیتی کورسز کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔

 

اس پروگرام کے تحت دیامر اور اپر کوہستان کے نوجوانوں کو این ایل سی انسٹیٹوٹ مندرا و دینہ اور سی آئی ٹی چلاس میں مختلف فنی شعبوں جن میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز ڈرائیونگ، ایکسویٹر آپریٹر، ویل لوڈر آپریٹر، آٹو کیڈ، ڈی سی الیکڑیشن،میسن،ٹائل فٹر، ویلڈر اور پلمبرزکے کورسز کی تربیت دی جائیگی۔ واپڈا جوائنٹ ایمپلائمنٹ کمیٹی نے پراجیکٹ ایریا کے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں سے درخواست کی ہے کہ انٹرن شپ اور فنی تربیت کیلیے درخواستیں بمعہ دستاویزات مورخہ 14 اگست سہ پہر چار بجے تک واپڈا آفس چلاس میں جمع کرادیں۔۔پیڈ انٹرن شپ اور فنی تربیت کیلیے کلکٹر دیامر بھاشا ڈیم کے زریعے درخواستیں پہلے ہی جمع کرانے والے امیدواروں کو دوبارہ درخواست جمع کرنے کی ضرورت نہیں۔ انٹرن شپ اور فنی تربیت کیلیے امیدواروں کا انتخاب ٹیسٹ و انٹرویوکے ذریعے ہوگا۔ واضح رہے کہ پراجیکٹ ایریا کے نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی اور فنی تربیت  کیلیے واپڈا ، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ اس سے قبل بھی ایف ڈبلیو او سمیت دیگر اداروں کے ساتھ پراجیکٹ ایریا کے نوجوانوں کو انٹرن شپ اور فنی تربیت کےمواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ کورسز کے ذریعے مہارت حاصل کرنے والے امیدواروں کو پراجیکٹ ایریا میں ہی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

 

جاری کردہ
پبلک ریلیشنز سیکشن
واپڈا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ چلاس

WhatsApp Image 2022 08 13 at 5.19.03 AM

WhatsApp Image 2022 08 13 at 5.19.03 AM