چیئرمین واپڈ اسے دیا مر پریس کلب کے وفد کی واپڈا ہاؤس لاہور میں ملاقات

چیئرمین واپڈ اسے دیا مر پریس کلب کے وفد کی واپڈا ہاؤس لاہور میں ملاقات

چیئرمین واپڈ اسے دیا مر پریس کلب کے وفد کی واپڈا ہاؤس لاہور میں ملاقات
ملاقات میں دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی افادیت اور مقامی لوگوں کی اقتصادی اور سماجی بہتری کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی
تمام مستحق افراد کو چولہا پیکیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،گریڈ 1 سے گریڈ 10 کی تمام اسامیوں پر صرف مقامی افراد بھرتی ہوں گے۔

IMG 20230217 WA0010

چیئرمین واپڈ

IMG 20230217 WA0011IMG 20230217 WA001217 فروری 2023ء……چیئرمین واپڈ ا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) سے دیا مر پریس کلب کے 9 رکنی وفد نے آج واپڈا ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی افادیت اور گلگت بلتستان خصوصاً پراجیکٹ ایریا میں مقامی لوگوں کی زندگی میں اقتصادی اور سماجی بہتری کے لئے واپڈا کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین واپڈا نے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ پراجیکٹ ایریا میں تمام مستحق افراد کو چولہا پیکیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ گریڈ 1 سے گریڈ 10 کی تمام اسامیوں پر صرف مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔ جبکہ گریڈ 11 اور اِس سے اوپر کی ملازمتوں میں بھرتی کے لئے بھی مطلوبہ معیار پر پورا اُترنے والے مقامی افراد کو ہی بھرتی کیا جائے گا۔ واپڈا میں عارضی طور پر بھرتی کئے گئے افراد کے کنٹریکٹ میں اب ہر تین ماہ کی بجائے سالانہ بنیاد پر توسیع کی جائے گی اور مستقبل میں اُنہیں حکومت پاکستان کے
قواعد و ضوابط کے مطابق ریگولر کیا جائے گا۔ اُنہوں نے وفد کو بتایا کہ چلا س شہر میں پینے کے پانی اور نکاسئی آب کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے واپڈاکی جانب سے 60 کروڑروپے گلگت بلتستان حکومت کو فراہم کئے جا چکے ہیں۔
چیئرمین واپڈا نے کہا کہ پاکستان کے لئے گلگت بلتستان کی اہمیت مسلّمہ ہے۔ دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ جیسے قومی منصوبہ کے لئے مقامی افراد نے جو قربانی دی ہے، وہ لائق تحسین ہے اور واپڈا اُسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ
د یا مر بھاشا ڈیم اور پانی اور پن بجلی کے دیگر منصوبوں کی بدولت گلگت بلتستان اور واپڈا ایک مضبوط اور مستقل تعلق میں بندھ چکے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ واپڈا مقامی لوگوں سے ہمیشہ اخلاص کے ساتھ پیش آئے گا۔
بعد ازاں وفد نے چیئرمین واپڈا کو چلاس کی روائتی شال پیش کی۔ چیئرمین واپڈا کی جانب سے بھی وفد کے سربراہ کو سووینیئر دیا گیا۔
٭٭٭